واہ کینٹ کی معروف این جی او ایڈو آئی ہسپتال کیلئے اعلیٰ بین الاقوامی اعزاز

Ishtiaq Anwar and miss Anam Altaf

Ishtiaq Anwar and miss Anam Altaf

واہ کینٹ (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ کی معروف این جی او ایڈو آئی ہسپتال کیلئے اعلیٰ بین الاقوامی اعزاز، ڈاکٹریٹ آف آپٹومیٹری (پی ایچ ڈی) کیلئے تنظیم کے دو آپٹومیٹرسٹ کے مکالاجات کی انٹر نیشنل کورس میں شرکت، مکالاجات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تسلیم کرتے ہوئے انہیں انٹر نیشنل ایجوکیشن آف آپٹومیٹری اینڈ ریسرچ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے، مذکورہ افراد کی چیئرمین پی او ایف بورڈ جنرل عمر فاروق درانی سے ملاقات کی استدائ، نابینا افراد اور نا بینگی کی وجوہات سے متعلق جدید ریسرچ پر خصوصی تعاون کی تمنا،تفصیلات کے مطابق امراض چشم اور نابینا افراد کی تعلیم و تربیت پر کام کرنے والی واہ کینٹ کی معروف فلاحی این جی او آئی ڈونرز آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) جو عرصہ36سالوں سے عوام الناس کی بے لوث خدمت کررہی ہے سے منسلک شعبہ آپٹو میٹری میں پی ایچ ڈی کرنے والے دومایہ ناز آپٹو میٹرسٹ اشتیاق انور سلہری اور مس انعم الطاف کو انٹر نیشنل سوسائٹی آف آپتھالمالوجی کی جانب سے اُن کے پیش کردہ مکالاجات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تسلیم کرتے ہوئے انہیں انٹر نیشنل ایجوکیشن آف آپٹومیٹری اینڈ ریسرچ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔

ایڈو کے صدر سیّد عبداللہ مسعو د ، جنرل سیکریٹری محمد خالد اسحاق اور سرپرست پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز چوہدری نے اشتیاق انور سلہری اور مس انعم الطاف کی اس عظیم الشان کامیابی کو ایڈو کی کامیابی سے منسوب کیا ہے مزید برآں اعزاز پانے والے دونوں اراکین نے چیئرمین پی او ایف بورڈ جنرل عمر فاروق درانی سے خصوصی ملاقات کا وقت مانگا ہے جس میں وہ ملک میں پائی جانے والی مختلف اقسام کی نابینگی اُن کی وجوہات او ر مخصوص امراضِ چشم پر ممکنہ ریسرچ ورک کے متعلق چیئرمین کی رائے اور تعاون حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا، حسن ابدال ، ترنول0300-5128038