واہ کینٹ ٹیکسلا میں یوم تکبیر بھرپور انداز منانے کے لئے مسلم لیگ یوتھ ونگ نے تیاریوں کا آغاز

Dr Sabir Award Taxila

Dr Sabir Award Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واہ کینٹ ٹیکسلا میں یوم تکبیر بھرپور انداز منانے کے لئے مسلم لیگ یوتھ ونگ نے تیاریوں کا آغاز کردیا،راجہ شیراز اصغر اور راجہ سرفراز اصغر اور یوتھ ونگ کے اسامہ قاضی متحرک ،یوم تکبیر ریلی موٹر فیلڈ اپل چوک بستی سے شام پانچ بجے شروع ہوگی۔۔

اسامہ قاضی نے نوجوانوں کی ریلی کو منظم کریں گے، یوتھ ونگ واہ کینٹ کے سرگرم رہنما اسامہ قاضی اور سابق امیدوار راجہ شیراز اصغر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر پورے جوش و خروش سے منانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے،سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان یوم تکبیر کی ریلی میں شریک ہونگے، اسامہ قاضی اور راجہ شیراز اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف پوری قوم کا فخر ہے جنہوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ملک کو منہ توڑ جواب دیا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔۔

مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سرگرم رہنما اسامہ قاضی کا کہنا تھا کہ نوجوان راجہ شیراز اصغر کی قیادت میں یوم تکبیر ریلی نکالیں گے ،انھوں نے تمام محب وطن افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی اس ریلی میں شرکت کر کے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں ، اس دن کو خوشی کا دن سمجھتے ہوئے منانا چاہئے ،جس دن ہمارا ملک میاں نواز شریف کی قیادت میں ایٹمی قوت بنا،ادہر یوم تکبیر بھرپور انداز میں منانے کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ سرفراز اصغر بھی نوجوانوں کے ساتھ پیش پیش نظر آرہے ہیں اور انکے حوصلے بلند کرنے کے لئے مکمل رہنمائی کر رہیں ہیں۔۔

واہ کینٹ میں یوم تکبیر کی بڑی تقریب کی سوشل میڈیا میں بھی دھوم مچی ہوئی ہے ،متعدد نوجوان ریلی میں شرکت کے لئے منتظمین سے رابطے کر رہے ہیں ، یہ پہلا موقع پر کہ واہ کینٹ میں یوم تکبیر بھرپور انداز میں منانے کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،بینرز اور پینافللیکس بنانے والوں کی چاندہ ہوگئی ہے لگتا ہے مسلم لیگ ن کے مذکورہ رہنما یوم تکبیر کے موقع پر تاریخی ریلی نکالیں گے۔۔