انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آج میدان سجے گا

Sarfraz Ahmed

Sarfraz Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم، کرکٹ کی سہانی گھڑی آن پہنچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ لوٹ آئی۔ پوری دھوم دھام اور سج دھج کے ساتھ دنیائے کرکٹ کے ستارے چمک اٹھے، زندہ دلان کے شہر میں آج شام سات بجے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میدان سجے گا۔

صرف گیند بلے کی گیم نہیں بلکہ فُل موج مستی اور بلے بلے ہو گی۔ دلوں کی دھڑکنیں ابھی سے تیز اور بے تابیاں بھی بڑھنے لگیں۔

سرفراز اور فف ڈوپلیسز الیون نے خوب پریکٹس کی، ہاشم آملہ نے بلے بازی کے جوہر دکھائے تو عمران طاہر نے بھی خوب گیند گھمائے۔ فلڈ لائٹس میں دونوں ٹیموں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی الگ الگ تیاریاں کیں جبکہ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے قذافی اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔