’واک اینڈ ٹاک‘ علی ظفر کی اگلی بولی وڈ فلم

Walk and Talk

Walk and Talk

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر طویل عرصے سے بڑی اسکرین سے غائب تھے اب آخر کار واپسی اختیار کر رہے ہیں وہ بھی بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ اور عالیہ فلم میں ایک ساتھ
علی ظفر بولی وڈ ہدایت کار گوری شندے کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے جس کا نام عارضی طور پر ’والک اینڈ ٹالک‘ رکھا گیا ہے۔

اس فلم میں شاہ رخ خان ایک نفسیات کے ڈاکٹر کا کردار کرتے نظر آئیں گے تاہم علی ظفر کے کردار کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واک اینڈ ٹاک کی کہانی ایک فلم ساز کی زندگی پر مبنی ہے جس کا کردار عالیہ بھٹ ادا کرتی نظر آئیں گی، عالیہ ایک شارٹ فلم بنانے کے لیے اس کی کہانی کی تلاش میں ہوں گی جس کے دوران وہ اپنی زندگی میں کئی مردوں سے ملے گی۔

شاہ رخ خان اس سفر میں عالیہ مدد کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی اگلی فلم عالیہ بھٹ کے ساتھ
فلم کی کاسٹ میں علی ظفر، ادیتیا روئے کپور، کنال کپور اور انگت بیدی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی ریلیز رواں سال نومبر میں متوقع ہے۔