واپڈا ٹائوٹ علی حسنین کی مدد سے لکھنیکے میں چوری شدہ میٹروں کے زریعے بجلی چوری عروج پر

Ali Hassnain

Ali Hassnain

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) واپڈا ٹائوٹ علی حسنین کی مدد سے لکھنیکے میں چوری شدہ میٹروں کے زریعے بجلی چوری عروج پر، علی حسنین نامی ٹائوٹ عوام سے میٹر لگانے کیلئے دس سے بیس ہزار روپے وصول کرکے چوری شدہ میٹر لگا دیتا ہے ، اور صارف سے نقدی بل بھی وصول کرتا رہتا ہے۔

عرصہ دو سال سے سلسلہ جاری ، میٹر ریڈر ہر ماہ یا تو اپنا حصہ وصول کر لیتے ہیں یا چوری شدہ میٹر ان کو نظر نہیں آتے، پہلے کام کرتا تھا اب سلسلہ ختم کر رہا ہوں ، علی حسنین کا موقف، تفصیلات کے مطابق واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے نواحی گائوں لکھنیکے میں واپڈا کا ٹائوٹ سابقہ امیدوار برائے کونسلر علی حسنین نامی شخص عوام سے میٹر لگانے کی رقم وصول کر لیتے ہے اور چند روز بعد بوگس اور واپڈا دفتر سے چوری شدہ میٹر لگا دیتا ہے کہ چند روز میں نیا بھی لگ جائے گا۔

متعدد گھروں میں مہیا کئے گئے میٹر ایک سے دو سال سے چل رہے ہیں ، جن گھروں میں واپڈا ٹائوٹ علی حسنین کی طرف سے مہیا کئے گئے میٹر لگائے گئے ہیں وہاں ہر ماہ میٹر ریڈر جاتے ہیں اور مذکورہ میٹروں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، علی حسنین ہر دو تین ماہ بعد ان سے مزید رقم وصول کر لیتا ہے، ایک شخص کا بل بجلی 20ہزار روپے وصول کر لیا اور بل جمع نہ کروایا، جس کا میٹر کٹ گیا، میٹر کٹنے سے اسے بھی چوری شدہ میٹر مہیا کر دیا کہ میٹر واپس آ گیا ہے۔

مذکورہ ٹائوٹ واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے بجلی چوری کے دھندہ میں مصروف عمل ہے، جب اس کی طرف سے مہیا کئے گئے میٹرز کے متعلق ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن مصطفی آباد سے پوچھا گیا تو انہیں نے کہا کہ مذکورہ میٹر دفتر سے چوری ہو چکے ہیں، چوری ہونے والی بجلی کا بل غریب صارفین کو ہر ماہ ڈال دیا جاتا ہے، اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے واپڈا ٹائوٹ علی حسنین کو گرفتار کرکے بجلی چوری میں ملوث واپڈا ملازمین کو بھی بے نقاب کیا جائے، اور بجلی چوری کا سلسلہ روکا جائے۔