واپڈا باسکٹ بال کے کوچ ہارون درانی کی وفات پر یادگاری خصوصی عبادتی تقریب کا اہتمام

Taqreeb Haroon Durrani

Taqreeb Haroon Durrani

لاہور (اقبال کھوکھر) پاکستان واپڈا باسکٹ بال کے کوچ اور سماجی رہنماء ہارون درانی کی وفات پر ان کے خاندان کی طرف سے یادگاری خصوصی عبادت کی تقریب کا اہتمام سینٹ میریز چرچ گلبرگ لاہور میں کیا گیا۔

عبادت کی قیادت ریورنڈ فادر ولیم نے کی نظامت کے فرائض بابو معراج شاہد نے انجام دیے۔تقریب میں عزیزواقارب،دوست احباب سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب میں درانی خاندان کی طرف سے نیشنل ڈائریکٹر ”کلاس” وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہارون درانی سے میرا تیس سالہ تعلق ہمیشہ خلوص اور وفاداری کے ساتھ ہر نشیب وفراز کے ساتھ نہ صرف قائم رہا۔

بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ تعلق رشتے داری میں اس قدر مضبوط ہوا ہے کہ آج ان کی کمی شدت سے محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے بیوہ نائرہ سیبل ،نعمان درانی،مرام درانی،مسز برکھا سلیمان،پوتی نتالیہ سلیمان اور دیگر خاندان کے ساتھ مل کر ہارون درانی کے بڑے بیٹے سلیمان درانی کو پگڑی پہنا کر خاندان کی سربراہی تفویض کی۔

تقریب میں مارٹن جاوید مائیکل، اسدعمانوئیل، ماسٹر اسلم،جینفر جوزف، گیبرئیل جوزف، خرم بابر، نونیا خرم،انور بٹ، منیر کھوکھر ودیگر نے بھی اظہارخیال کیا۔ تقریب کے پروقار انتظامات میں آصف رضا،سہیل ہابل نے معاونت کی۔