واپڈا اور نیشنل بینک نے کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا 2 میچوں کا فیصلہ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی : پہلا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہو گیا واپڈا اور نیشنل بینک نے کواٹر فائنل مقابلوں میں جگہ حاصل کر لی ٹورنامنٹ میں آج اتوار کو لیگ کے آخری مقابلے ہونگے آج کے پہلے میچ میں واپڈا نے جو گروپ اے میں ہے پاکستان اسٹیل کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا اس میچ میں واپڈ ا نے 3 یقنیی مواقع ضا ئع کیئے انکی جانب سے پہلاگول 51 ویں منٹ میں جدید خان نے جبکہ عارف محمود نے 86ویں منٹ گول اسکور کیا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی بلدیہ جنوبی کے سابق چیئر مین جمشید احمد خان تھے اس میچ کو شوکت علی نے سپروائیز کیا جبکہ نذیر بلوچ میچ کمشنر تھے ۔ دوسرے میچ جوکہ نیشنل بینک اور پاکستان پولیس کے درمیان تھا نیشنل بینک نے پہکے ہاف کے 25 ویں منٹ میں زیشان کے زریعے برتری حاصل کی اور 31 ویں منٹ میں مقبول نے دوسراگول اسکور کردیا اسی دوران ایک خطرناک فاول پر پولیس کے شیرافضل کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔

دوسرے ہاف کے 5 ویں منت میں نیشنل بینک کے جاوید حمزہ نے اپنی ٹیم کے لئے تیسرا گول اسکور کردیا میچ کا جوتھا گول مقبول نے 68 ویں منٹ میںاسکور کیا 72 ویں منٹ میں پولیس کو پنلٹی کک ایوارڈ کی گی جس پر نور محمدنے گول کرکے مقابلہ 1-4 کردیا 80 ویں منٹ میں وقاص نے پولیس کی جانب سے دوسرا گول کردیا اس میچ کے مہمان خصوصی KWSB کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرمحمداسلم خان تھے اس موقع پر PTF کے سیکریٹری خالدرحمانی، قمر علی قریشی ، زاہد شہاب ، غلام محمدخان ، عظمت اللہ خان ، محمدجنید خان بھی موجود تھے اس میچ کو شاہنواز خان نے سپروائیز کیا جبکہ انٹرنیشنل شہزاد میچ کمشنر تھے آج کے میچوں کو نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ، کر نل یونس چنگیزی نے بھی دیکھا۔

اتوار کا پروگرام
SNGPL بمقابلہ کے الیکٹرک 1:00 بجے دن
SSGC بمقابلہ کے آر ایل 3:00 بجے دن
میڈیا مینجر
نیشنل یبنک آف پاکستان اسپورٹس
03003541517=03082220321