واپڈا اہلکاروں کی خرمستیاں عوام بجلی سے بے حال

Loadshedding

Loadshedding

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) واپڈا اہلکاروں کی خرمستیاں عوام بجلی سے بے حال ، 72 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ٹرانسفارمر تبدیل نہ کیا گیا، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے روزہ داروں کا برا حال گرمی کی شدت نے عوام کو سخت عذاب میں مبتلا کردیا، آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل،مجرمانہ غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا مین بازار یونین کونسل گھیلا خورد میں بجلی کی طویل بندش کے باعث عاوم سخت پریشانی میں مبتلا ہے ٹیکسلا کی کارباری شخصیت عمر ملک نے میڈیا کو بتایا کہ مین بازار چھوٹی پھاٹک کے پاس مسجد اہل حدیث کے بالمقابل گزشتہ 72 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔

شکائت کے لئے رجوع کیا تو اہلکار دفتر بند کر کے بھاگ گئے، یہاں کا ٹرانسفارمر جل گیا تھا واپڈا والوں نے پرانا ٹرانسفارمر لگایا جو صرف چار گھنٹے چلا اور جل گیا، 72 گھنٹوں نے سے صرف چار گھنٹے بجلی آئی ، اس کے بعد ابھی تک بجلی کا کوئی اتا پتا نہیں ، گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے مگر واپڈا والوں کو اسکا رتی بھر احساس نہیں۔

بجلی کی طویل بدش سے جہاں کاروبار بند پرے ہیں وہاں گھریلو زندگی اجیرن بن گئی ہے اب تو گھروں میں پانی تک باقی نہیں ، جبکہ مسجد میں نمازیوں کے وضو کرنے کے لئے بھی پانی میسر نہیں ، انھوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لوگوں کواس عذاب سے نجات دلائی جائے۔