واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مشترکہ ریفرنڈم کے معاملات چلاناNIRCکے دائرہ کار میں نہیں آتا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مشترکہ ریفرنڈم کے معاملات چلانا NIRCکے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے این آئی آر سی کی جانب سے اپنے اختیارات سے تجاوز کے غیر قانونی اقدام کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا ہوا ہے جو کہ زیر سماعت ہے۔

این آئی آر سی خود بھی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین کی جانب سے دائرہ کردہ کیسز کو اس بنا پر خارج کر چکی ہیں کہ دوسرے شہروں کے معاملات ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

ان خیالات کا اظہار صدر لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر عاشق خان، جنرل سیکرٹری سید تنویر حسین شاہ، چیئرمین لالہ رحیم کی جانب سے ایک بیان میں جاری کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد دوسرے صوبوں میں NIRCکی مداخلت سراسر غیر قانونی ہے۔

اس کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ نے بھی کمپنی سطح پر یونین کے ریفرنڈم کے فیصلے بھی جاری کیے ہیں۔

میڈیا سیل ( لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین)
0322-5154664