وقار یونس نے عمران خان کو بھی ٹیم میں گروپ بندی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا

Waqar Younis and Imran Khan

Waqar Younis and Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے سابق کپتان عمران خان کو بھی ٹیم میں گروپ بندی کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ نے گذشتہ روز 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس نے عمران خان کو ٹیم میں گروپنگ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق فاسٹ بولر نے بھارت سے وطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ وقار یونس نے عمران خان کو شاہد آفریدی کی ناقص کپتانی اور عمر اکمل و احمد شہزاد کی بُری پرفارمنس کے حوالے سے بتایا۔