جنگی جرائم کا ارتکاب، عالمی عدالت میں اسرائیل کا ٹرائل شروع

International Court of Justice

International Court of Justice

ہیگ (جیوڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ دو ہزار چودہ میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں نہتے فلسطینیوں کے قتل پر مبنی پہلے دستاویزی ثبوت بین الاقوامی فوج داری عدالت کوفراہم کردئیے گئے ہیں۔

ہالینڈ میں فلسطینی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف چارہ جوئی کا مقصد اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کو آگے بڑھانا اور اسرائیلی ریاست کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔ فلسطین کو ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں رواں سال اپریل میں رکنیت حاصل ہوئی تھی۔