وارڈ کو مثالی نہ بنایا تو آئندہ کبھی الیکشن نہیں لڑوں گا : محمد سجاد

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

لاہور (سدرہ علی سے) کاہنہ یونین کو نسل کے نو منتخب جنرل کونسل محمد سجاد نے کچا شہزادہ روڈ پر تعمیراتی کام کے آغازپر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے حقیقی رائے دہی کو اجاگر کیا۔

ووٹروں نے ثابت کر دیا کہ ووٹ پارٹی کو نہیں کردار کو دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وارڈ کو مثالی نہ بنایا تو آئندہ کبھی الیکشن نہیں لڑوں گا۔

شہزادہ روڈمیں تعمیراتی کام کا آغاز حاجی بشارت پینل کی جیت کا چھوٹا سا تحفہ ہے۔