جنگی جنون میں مبتلا، عالمی امن کا دشمن بھارت کسی کا خیرخواہ نہیں : تحریک اویسیہ پاکستان

Syed Irfan and Pir Ghulam Rasool

Syed Irfan and Pir Ghulam Rasool

لاہور : مرکزی امیرتحریک اویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد نے کہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا، عالمی امن کا دشمن بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیاکے کسی ملک کا بھی خیر خواہ نہیں۔

بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری سے سیکڑوں بیگناہ پاکستانی شہید ہو چکے ہیں، مودی نواز حکمران جان لیں کہ کھلے دشمن سے دوستی کی باتیں پاگل پن کے سوا کچھ نہیں، مودی سے زیادہ محبت رکھنے والے اسلام کی بنیاد پر قائم ہونے والے پاکستان سے ہجرت کر جائیں۔

پاکستان ہمارا گھر ہے اور جو وطن عزیز کا دشمن ہے وہ ہمارا ذاتی دشمن ہے، جب تک مالیاتی اداروں سے سودی نظام ختم نہیں ہو گا قوم خوشحالی و ترقی کاسوچ بھی نہیں سکتی،آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے عالمی مالیاتی اداروں سے سود پر قرض لے لے کر حکمرانوں نے قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑدیا ہے۔

ان کے شکنجے سے نکلنا موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، قوم سودی نظام اور قرضوں کا خاتمہ چاہتی ہے توآئندہ الیکشن میں ووٹ اللہ کے دین کودے،ہمیں کسی وزارات یاعہدے کی خواہش نہیں ،بھلائی اورنیکی کی دعوت دے کراپنامذہبی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

سیکرٹری نشرواشاعت,تحریک اُویسیہ پاکستان
امتیازعلی شاکر۔03134237099.imtiazali470@gmail.com