جنگی بحری جہاز چین کے متنازع علاقوں سے گزرتے رہیں گے، امریکا

Warship USA

Warship USA

بیجنگ (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہاز جنوبی بحیرہ چین کے متنازع علاقوں سے گزرتے رہیں گے اور اس قسم کے آپریشنزسے کسی کوحیران نہیں ہونا چاہیے۔

گائیڈڈ میزائلوں سے لیس امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس لیسن چینی دعوے کے مطابق گزشتہ ہفتے اس کے ملکیتی مصنوعی جزیرے کے قریب آیا تھا چین نے امریکی جہاز کی آمدکواشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے امریکاکوآئندہ ایسی حرکت کرنے سے باز رہنے کو کہا تھا۔

تاہم امریکی پیسیفک کمانڈ کے ایڈمرل ہیری ہیرس نے گزشتہ روز بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی میں اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے دنیا بھرکے پانیوں میں کئی دہائیوں سے نقل وحرکت کی آزادی کے ساتھ آپریشنز کیے ہیں اس لیے کسی کوحیران نہیں ہوناچاہیے۔