واشنگٹن سے کہہ دیا خالی خولی بات نہ کریں، قابل عمل معلومات دیں: وزیر خارجہ

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاملات آگے بڑھائے جا رہے ہیں، خواجہ آصف کا سینیٹ میں بیان، کہتے ہیں امریکہ کے ساتھ افغان مسئلے کے حل کیلئے بات چیت جاری ہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات خوشگوار ہونے کی خوش فہمی نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان ہر فورم پر اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، حوصلہ رکھنا چاہئے کہ اچھا وقت آ چکا ہے، مزید بھی آئے گا۔

پاکستان کی پالیسی کے مطابق ہی بات چیت ہو گی، پاکستان کی خودمختاری اور مفادات کو مدنظر رکھ کر پالیسی کو فریم کیا جائے گا۔