مشکوک شخص وائٹ ہائوس میں داخل، بروقت کارروائی پر گرفتار

White House Man Jumps

White House Man Jumps

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کا جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشکوک شخص وائٹ ہاوس کے جنوبی طرف سے جنگلا پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ جس پر سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص گرفتار کر لیا۔

صدر باراک اوباما تھینکس گیونگ ڈے پر اپنی فیملی کے ساتھ وائٹ ہاوس میں موجود تھے۔ مشکوک شخص کے ہاتھ میں ایک لفافہ بھی تھا اور اس نے اپنا جسم امریکی پرچم سے لپیٹا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت وائٹ ہاوٴس کو بند کر دیا گیا، جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔