واشنگٹن سے کہہ دیا اپنا گھر بھی درست کرے: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈو مور، نو مور یا الزامات لگانے کے بجائے اعتماد کی فضاء قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا، خواجہ آصف کہتے ہیں، پہلی بار سیاسی و عسکری قیادت نے ملک کا متفقہ بیانیہ پیش کیا، ٹیلرسن کو مسئلہ کشمیر پر مؤقف سے کھل کر آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ خطے میں امن اعتماد سازی کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا، امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ بیانیے پر سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو بتا دیا کہ طالبان 45 فیصد افغانستان پر قابض ہیں، انہیں حملوں کیلئے پاکستانی سرزمین کی ضرورت نہیں، امریکہ اپنا گھر درست کرے۔