واشنگٹن: فائرنگ کی اطلاعات کے بعد فوجی ہسپتال بند کر دیا گیا

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن کے نواح میں ایک بڑے کمپلیکس میں فائرنگ کی غیر مصدقہ اطلاعات کے بعد ایک بڑے فوجی ہسپتال کو بند کر دیا گیا۔

امریکی نیوی کے بیان کے مطابق والٹر ریڈ میڈیکل سنٹر فی الحال بند کردیا گیا ہے۔

مونٹگومری کاونٹی پولیس نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ایک فائر کئے جانے کی ابتدائی رپورٹ ملی ہے جس کی تصدیق کی جارہی ہے۔