وسیم اختر کا نیئر رضا کے ہمراہ دوران برسات رات گئے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ

Mayor Karachi Wseem Akhter Deuring Rain Visit Shahra e Faisal

Mayor Karachi Wseem Akhter Deuring Rain Visit Shahra e Faisal

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کے ہمراہ دوران برسات رات گئے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ۔

ضلعی بلدیاتی کی جانب سے شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے شہر کراچی کی تمام ضلعی بلدیاتی اداروں کو مزید متوقع برسات کے پیش نظر برساتی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو دشواریوں سے بچانے کے لئے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دینے اور اس پر تیزی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دورے کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کے ہمراہ شاہراہ فیصل کالا چھپرا کازو ے کا معائنہ کیا اور کے ایم سی اور ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے ہیوی مشنری کے ذریعے شاہراہ فیصل سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنایا۔

اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سندھ نیئر رضا نے میئر کراچی وسیم اختر کو بلدیہ کورنگی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی پلان پر بریفنگ دی انہوں نے بتا یا کہ ضلع کورنگی کی اندورنی علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کو قبل ازوقت بہتر بنا لیا گیا تھا جس کی وجہ سے ابر رحمت کو عوام کے لئے ذحمت نہیں بننے دیا گیا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کے چاروں زونز میں رین ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد جاری ہے دوران برسات علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کے بروقت حل کے لئے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں کنٹرول روم کو فعال کردیا گیا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی