وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی بھی کوچنگ شروع کر دی

Wasim Akram and Arjun

Wasim Akram and Arjun

کولکتہ (جیوڈیسک) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کی بھی کوچنگ شروع کر دی۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کوچ نے گذشتہ روز وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ارجن کو بولنگ کے اسرارو رموز سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ممبئی انڈینز سے وابستہ سچن ٹنڈولکر بھی قریب کھڑے اپنے بیٹے کو دیکھتے رہے، وسیم نے ارجن کو فٹنس کے حوالے سے بھی مشورے دیے۔