واسع جلیل کو سفر سے پہلے رینجرز کو مطلع کرنے کا پابند کردیا گیا

Wasay Jalil

Wasay Jalil

لندن (جیوڈیسک) لندن سے واپس آنے والے ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کو رینجرز نے طلب کیا اور پوچھ گچھ کی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ واسع جلیل کو آئندہ بیرون ملک سفر سے پہلے رینجرز کو مطلع کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دو ہفتے قبل لندن سے کراچی آنے والے ایم کیوایم کے رہنما واسع جلیل کو رینجرز نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا۔

واسع جلیل اور رینجرز حکام کے درمیان ملاقات میں ایم کیوایم رہنما سے مختلف زاویوں سے سوالات کیے گئے، ایم کیوایم ترجمان کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد واسع جلیل کو یہ تنبیہ کرکے چھوڑدیا گیا کہ وہ بیرون ملک سفر سے قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں گے۔واسع جلیل پر واضح کیا گیا کہ انہیں مزید معلومات کیلئے دوبارہ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

واسع جلیل ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر11 مارچ کو رینجرز کے چھاپے کے بعد لندن روانہ ہوگئے تھے، وطن واپسی پر واسع جلیل نے لیبر کی بلدیاتی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور ضلع شرقی کے چیئرمین کے لیے ایم کیوایم کے مضبوط امیدوار ہیں۔