پانی کے بحران سے نکلنے کیلئے فوری اقدامات پر توجہ دی جائے، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ پانی کے بحران کے باعث شہر قائد کی عوام سراپا احتجاج ہے کوئی سنوائی نہیں کی جارہی ہے ، پہلے ہی دہشت گردی کے باعث عوام مشکلات سے دوچارہے، اوپر سے پانی کے بحران کی وجہ سے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہے، حکمران بیان بازی کے علاوہ کچھ کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں، پانی کا بحران اور بارشوں کا نہ ہونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے۔

اللہ کی طرف متوجہ کی ضرورت ہے ۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ،مہنگائی ، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی ودیگر مشکلات نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں،حکومت سوائے بیان بازی اور فوٹوسیشن کے کچھ کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی،شہر قائدپانی وبجلی کے بحران کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہے ، ہائیڈینٹ مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

صانحہ صفور ہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے شہر قائد میں بلاتفریق کاروائی کرنے کی ضرورت ہے ، ہر مسئلہ پر کچھ دن بیان بازی اور شور شرابے کے بعد خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے اور بھول جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کو لیاقت علی خان کے بعد سے کوئی مخلص حکمران نہیں ملا جو بھی آیا وہ ملک کو مشکلات میں دھکیلتارہاہے ، غریب عوام ، پانی ،بجلی ، گیس سے بنیادی حقوق سے محروم اور حکمران اپنی تجوریاں بھرتے رہے 68 سالوں میں الیکشن سے قبل کیے وعدوں پر ایک فیصد بھی عمل کرتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی۔