زیادہ پانی پینا گردوں کو محفوظ رکھنے میں معاون قرار

Woman Drinking

Woman Drinking

لندن : برطانوی ماہرین کے مطابق دنیا میں اس وقت لاکھوں لوگ گردے کے مریض صرف اس وجہ سے بنے ہیں کہ وہ پانی کی وافر مقدار استعمال نہیں کرتے۔

گردے کے امراض میں سے ایک گردے کی شدید چوٹ ( اکیوٹ کڈنی انجری یا اے کے آئی) ہے اس کی وجہ پانی پینے میں کنجوسی ہے ۔ لوگ اس کی وجہ سے لقمہ اجل بھی بن رہے ہیں اس لیے ماہرین زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بوڑھے افراد اور امراضِ قلب کے مریض اس کیفیت کا زیادہ شکار ہو سکتے ہیں جسے اے کے آئی کہا جاتا ہے۔