وزیرآباد کی خبریں 8/8/2016

Ahmad Lodhi

Ahmad Lodhi

وزیرآباد (نامہ نگار) سانحہ کوئٹہ پرملک کے دیگر شہروں کی طرح وزیرآباد بار ایسوسی ایشن نے بھی مکمل کام چھوڑ ہڑتال کی اور شدید احتجاج کیا۔بار ایسوسی وزیرآباد کے رکن نوجوان قانون دان احمد فراز خان لودھی نے کہاہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی ظلم کی انتہا ہے۔ ہولناک سانحہ سے پاکستان کا دل رو رہا ہے’ لیکن سفاکی کی انتہا ہے کہ حکومت اب تک بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے کسی بھی اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے سیکیورٹی کے معاملہ میں اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ نہیں دیا۔ دھماکہ کرنے والے سفاک درندے ہیں اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کو ملکی سا لمیت اور استحکام کے خلاف گہری سازش قرار دیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں نوجوان وکلا ء میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے واقعہ میںملوث افراد انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔ صدر بار ایسوسی ایشنبلوچستانبلال انور کاسی کو موت کے گھاٹ اتارنے اور اس کے بعد خود کش حملہ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال پر حکومتی کنٹرول ختم ہوچکاہے ۔ احمد فراز خان لودھی نے کہا کہ قلم اور قانون کی طاقت پر یقین رکھنے والوں کو بندوق اور گولی کی طاقت سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتاکبھی جھکے ہیں نہ جھکیں گے ۔پوری قوم ضرب عضب کے معاملہ پر آرمی چیف راحیل شریف کیساتھ ہے دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے دیکھا جائے کہ ملک دشمنوں کو اندرونی مدد کہاں سے مل رہی ہے چن چن کر انسانیت دشمنوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (نامہ نگار)اوورہیڈ بریج ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات کا باعث بننے لگا۔ شہری حلقوں کی طرف سے فوری تعمیر ومرمت کا مطالبہ۔گوجرانوالہ اور گجرات سے اندرون شہر وزیرآباد اور سیالکوٹ کو ملانے والا اوورہیڈ بریج عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جگہ جگہ کھڈے پڑنے کی وجہ سے گاڑیوں کانقصان ہوتا ہے جبکہ کھڈوں کو بچاتے ہوئے اکثر موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شہریوں نے مقامی انتظامیہ، ڈی سی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر قائم اوورہیڈ بریج کی بلا تاخیر مرمت کروائی جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(نامہ نگار)محکمہ سوئی گیس کا سپروائزر سوئی گیس کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کروانے کے نام پر مبینہ لاکھوں روپے ڈکار گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے عہدیدار متاثرین کی آواز بن گئے۔ اعلیٰ حکام سے کرپشن میں ملوث اہلکار کو نوکری سے فارغ کرنے کا مطالبہ۔تحصیل صدر یوتھ ونگ وقار چیمہ، جنرل سیکرٹری غلام رضا راٹھ اور محمد زبیر بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس میں بطور سپروائزر تعینات مختار چٹھہ نے محلہ جلالپورہ، نظام آباد، الہ آباد اور شہر کے مختلف علاقوں میں نئی گیس پائپ لائنیں بچھانے کیلئے ڈیمانڈ نوٹس فیس کے نام پر لاکھوں روپے اکٹھے کررکھے ہیں اس مقصد کیلئے اس کے مختلف ٹائوٹ بھی میدان عمل میں رہتے ہیں جو خود کو سرکاری ملازم بتاتے ہوئے شہریوں سے کنکشن دینے کے چکر میں رقوم بٹورتے ہیں ۔ شہریوں نے رقوم اکٹھی کرکے مختار چٹھہ کے حوالے کیں مگر دو سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نا تو سوئی گیس کنکشن کے ڈیمانڈ جاری ہوسکے نہ ہی لوگوں کی رقوم واپس کیں ۔ غلام رضا راٹھ نے بتایا کہ وہ وحید مہر نامی متاثرہ شخص کے ہمراہ مختار چٹھہ سے رقوم واپسی کی غرض سے گئے تو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیںبدتمیزی کی اوربرملا اس بات کا اظہار کیا کہ کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا کسی کو ایک پائی واپس نہیںہوگی سب کی رقوم افسران کو دے دی ہیں آپ سمجھیں کہ سب کے پیسے ڈوب گئے ہیں اگر کسی نے دوبارہ پیسے مانگے تو وہ اپنے بندوں کے ذریعے متاثرین کو اٹھوا کر غائب کردے گا ۔ یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے بتایا کہ حلقہ این اے101 سے ممبر قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ نے عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات پر اس کا تبادلہ کروادیا ۔ متاثرین کی رقوم کے مسئلہ پر جنرل مینجر سوئی ناردرن گیس کو شکایات کی گئیں مگر شنوائی نہیں ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ بااثر سپروائزر کی وجہ سے ناصرف محکمہ سوئی گیس کی بدنامی ہورہی ہے بلکہ حکومت کی ساتھ بھی متاثر ہورہی ہے ۔ یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے مختار چٹھہ اور محکمہ کے دیگر کرپٹ عناصر کو نوکریوں سے فارغ کرکے لوٹی ہوئی رقوم واپس کروائی جائیں جبکہ شہری آبادی میں سوئی گیس کنکشن کا مسئلہ حل کروایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(نامہ نگار)اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی خاندان نے اسلام قبول کرلیا، خوش قسمت خاندان کو مبارکبادیں دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔نواحی علاقہ کوٹ شاہ محمدکے رہائشی42سالہ کاشف مسیح نے اپنی دو بیٹیوں بینش، چازی اور بیٹے دائود کے ہمراہ سید صفی اعظم المعروف چن پیر شاہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا،اسلام قبول کرنے والوں کے نئے اسلامی نام رکھ دیئے گئے ہیں۔ اسلام قبول کرنے کی خوشی میں موقعہ پر مٹھائی بانٹی گئی جبکہ خوش قسمت خاندان کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اس موقعہ پر خوش قسمت خاندان کی خوشحالی اور دین پر استقامت ،کامیابی کی دعا بھی کروائی گئی۔

Wazirabad Press Conference PML N

Wazirabad Press Conference PML N