وزیر آباد کی خبریں 13/1/2016

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (جی پی آئی) ترقی یافتہ ملک ومعاشرہ کی بنیادہمیشہ تعلیم سے بنتی ہے۔تعلیمی میدان میںترقی کرنے والی قومیں ہی ہرشعبہ میںعروج حا صل کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہارممتازقانون دان راجہ عثمان اللہ خان ایڈووکیٹ نے یوتھ ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیداران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ علم کی ترقی کے لئے جہالت کے اندھیروںسے جنگ ہماری قومی ترجیح ہونی چاہئے کیونکہ کے تعلیم کے بغیرترقی کی منازل طے نہیںکی جاسکتیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پی ای سی کے زیراہتمام جماعت پنجم کاسالانہ امتحان یکم فروری سے 8فروری تک اورمڈل کاامتحان 10فروری سے 18فروری تک ہوگا۔اس سلسلہ میںضلع بھرمیںتمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور بچوں کوقریبی امتحانی سنٹرالاٹ کئے گئے ہیںجبکہ امتحانی رولنمبرسلپس جاری کرنے کاکام بھی کلسٹرز سنٹرنے شروع کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری سکول ضلع گوجرانوالہ ملک سلیم احمدنے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدسے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوںنے کہا کہ ہرامتحانی سنٹرپرایک سپریٹینڈنٹ اور30بچوںپرمشتمل نگران مقررکیا جائے گاجبکہ متعلقہ سکول کاہیڈماسٹرآر آئی ہوگااورامتحانی سنٹرزپرچیکنگ کے لئے موبائل ا نسپکٹرکابھی تقررکیا گیا ہے اورپورے امتحانی نظام کوفول پروف بنا یا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) ممبرقومی اسمبلی جسٹس (ر)افتخاراحمدچیمہ،ممبرصوبا ئی اسمبلی اکمل سیف چٹھہ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)مستنصر علی گوندل،چیئرمین پرائیویٹ سکولزملک شکیل احمد،مسلم لیگی رہنماآصف محمودکلیر،حاجی ارشدمحمودسلیمی،خواجہ محمدشعیب،لالہ محمدخلیل،محمدرفیق بھٹہ،پیر مراجہ محمداعجاز اللہ خان، بابو شعیب ادریس،بابو محمداکرم سنڈل،حافظ منیراحمد،کرنل (ر)وقار انورشیخ،محمداعجازپارس،جماعت اسلا می کے زونل امیرناصر محمودکلیر،صدر الخد مت فائونڈیشن محمدمشتاق بٹ،صدر جماعت اسلا می یوتھ ونگ زما ن حیدرچیمہ،عقیل احمد،سٹی امیرصابر حسین بٹ،صدرفوٹو جرنلسٹ محمداشرف نثار،محمدیوسف مومن ودیگرنے مسلم لیگ (ن)کے تحصیل صدراعجازاحمدپرویاایڈووکیٹ کوبارایسو سی ایشن کاصدراورجمشید سلطان گھمن کوجنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارکباددی اورامید ظاہر کی کہ وہ موجودہ عہدیداران وکلاء کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کروائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) نبی آخرالزما ںۖ کی ثناء مسلمان کے خون میںشامل ہے اورعشق رسولۖ سے ہی سرشار مسلمان کامیاب ہے۔نبی کریم ۖ سے محبت وعشق کادم بھرنے والے ہی دنیاوآخرت کے کامران افرادہوںگے۔ ان خیالات کا اظہارممتاز سماجی رہنمامرزا سلیم بیگ نے میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ر سول اکرم ۖ کی اطاعت وفرمان برداری ہی دنیاوآخرت میںکامیابی کاذریعہ ہے۔آپ ۖ کے اسوہ حسنہ پرعمل کئے بغیردنیامیںسرخروئی حاصل نہیںہوسکتی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) ایس ایچ او تھا نہ سٹی وزیرآبادملک فیاض احمدنے کہا ہے کہ کرائم کی روک تھام کے لئے عوامی تعاون ناگزیرہے جرم اورمجرم کی حوصلہ شکنی کے لئے معاشرہ کے ہرفردکواپنا کرداراداکرنا ہوگا۔مظلوموںکوتھا نے میںتحفظ دیناملزمان کے لئے تھانے کے خوف کی علا مت بنانامیا مشن ہے۔وہ صھافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں۔ہرشخص برا ہ راست مجھے مل سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کرپشن برداشت نہیںکی جا ئیگی۔منشیات فروشوں،اشتہاریوںکے خلاف خصوصی مہم چلا رہے ہیںایسے افرادکاساتھ دینے والے ملازمین کوبھی معاف نہیںکیا جا ئیگا۔انہوںنے کہا کہ عوام جرائم کوکنٹرول کرنے کے لئے پولیس سے تعاون کرے اورپولیس میںموجودکالی بھیڑوںکی نشاندہی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) ہونہارطالب علم ادارے کی شہرت اورعزت ووقار میںاضافے کاباعث بنتے ہیں۔اچھا طالب علم اہم نصابی اپنی نصابی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوںکویکساںوقت دیتا ہے۔پنجاب حکومت کاطلبہ وطا لبات کی شخصیت میںنکھارپیداکرنے کے لئے تحریری،تقریری مقابلوںکاانعقادقابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہارپرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج برا ئے خواتین مسزنگہت تنویر ملک نے ضلعی لیول پرانگلش تحریری مقابلوںمیںاول ،سوئم آنے والی طالبات اقراء نعیم اورطوبیٰ کے اعزازمیںکالج طالبات کی جانب سے دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسزبسمہ الیاس،مسزنسیم رضا،گلشن شوکت ودیگرکالج سٹاف موجودتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔