وزیرآباد کی خبریں 14/10/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی سے) وزیرآباد میں لنڈا بازار کے قریب ٹرین تلے آکر چاند گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے نواحی گائوں خسر بریار کا رہائشی رکشہ ڈرائیور تنویر جی ٹی پر لنڈا بازار کے قریب سواریوں کی راہ دیکھ رہا تھا ریلوے ٹریک کی دوسری جانب سے سواریوں کو آتے دیکھ کر ان کی طرف تیزی سے بڑھا اور راوالپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین 40ڈائون جعفر ایکسپریس کی زد میں آگیا اس کے جسم کے اعضا ٹرین سے ٹکرانے کی وجہ سے مختلف حصوں میں تقسیم ہو گئے ۔نعش کو سول ہسپتا پہنچا دیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی سے)وزیرآباد کے قریب اوجلہ نہر سے تشدد زدہ ہاتھ پائوں بندھی نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ،وزیرآباد میں ایک ہفتہ کے دوران یہ تیسری نعش ملی ہے جبکہ تین ماہ کے دوران 11نعشیں مختلف نہروں سے مل چکی ہیں جنہیں تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ۔ مقامی افراد نے جی ٹی روڈ کے اوجلہ کے قریب نہر کنارے نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نعش کا جائزہ لیا۔ مقتول کے ہاتھ پائوں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے اور گلے میں پھندا اور منہ میں کپڑا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات اور پائوں کے انگوٹھے بھی کاٹ لئے گئے تھے ۔نعش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال پہنچا دیا ۔ چند روز قبل بھی تشدد زدہ دو نوجوانوں کی نعشیں برآمد ہو چکی ہیں ۔پچھلے تین ماہ میں یہ گیارہویں نعش ہے جو مختلف نہروں سے برآمد ہہوئی ہے۔پولیس تا حال کسی قتل کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے ۔اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات سے علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے۔
۔