وزیرآباد : محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ایمر جنسی سکواڈ قائم

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) چیف ایگزیکٹو گیپکو چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور ذوالجناح کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ایمر جنسی سکواڈ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے محرم الحرام کے جلوسوں اور محافل کیلئے مطلوبہ سامان اور آلات سے آراستہ گیپکو کی گاڑی اور ماہر عملہ موجود ہو گا۔گیپکو افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جگہ گیپکو کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے امام بارگاہوں ، ذوالجناح اور تعزیہ کے روٹس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔

ان روٹس پر تاروںکے نظام کو مزید بہتر بنائیں اور مسلسل نگرانی کرتے رہیں کہ اس دوران عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ ایمر جنسی سکواڈ میں شامل ملازمین اور افسران کی چھٹیاں فی الفور منسوخ کر کے اِ ن کی 24گھنٹے دستیابی کو یقینی بنا یا جائے گا تا کہ اِن مقدس ایام میں بجلی کے ہنگامی مسائل کو فی الفور حل کیاجا سکے اور عزاداری اور لا اینڈ آرڈر کے کاموں میں خلل نہ پڑے۔ اس کے علاو ہ صارفین کی خدمت کیلئے ریجن بھر میں کمپلینٹ ریڈریسل سیل اور ریپڈ ریسپانس یونٹس بھی24گھنٹے کُھلے رہیں گے۔

مزید کسی معلومات اور شکایات کی صورت میں گیپکو سرکل سطح پر متعلقہ افسران کے نمبرزسٹی سرکل گوجرانوالہ میںایس ای سٹی سرکل زاہد جاوید موبائل نمبر0340-0001449دفتر کے نمبر055-9200597، کینٹ سرکل گوجرانولہ میں ایس ای کینٹ لیاقت علی ڈھلوںموبائل نمبر0340-0001671دفتر کے نمبر055-4446688،سیالکوٹ سرکل میں ایس ای سیالکوٹ پرویز اقبال موبائل نمبر0340-0002181دفتر کے نمبر052-9250693۔،گجرات سرکل میںایس ای گجرات سرکل عبدالرزاق موبائل نمبر0340-0001902دفتر کے نمبر053-9260292 جبکہ نارووال سرکل میں ایس ای رفیق اقبال0340-0002185دفتر کے نمبر0542-500068 پر بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔

شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں گیپکو ہیڈ کوارٹر کے نمبروں 055-9200516,055-9200504اور055-9200592 یا جنرل مینجر آپریشن ہارون الرشید کے موبائل نمبر0340-0001006پرمطلع کریں۔