وزیرآباد کی خبریں 8/8/2017

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) معمولی غفلت کی بناء پربرقی حادثات سے ہر سال سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔گیپکو نے اپنے سٹاف اور صارفین کو بجلی کے نقصانات سے محفو ظ رکھنے کیلئے آگہی مہم شروع کررکھی ہے اس سلسلہ میں سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد اکرم کی ہدایت پرسپرنٹنڈنگ انجینئر پرویز اقبال کی نگرانی میںسب ڈویژن پاور ہائوس میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیفٹی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبر سیفٹی کمیٹی سردار جمشید خان ، ایکسیئن ڈویژن نمبر1 چوہدری محمد اشرف، ایس ڈی اومیاں الیاس ، فاروق خان نے عملہ کو برقی حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات پر مبنی لیکچرز دیئے۔گیپکو افسران نے لائن مینوںاور اسسٹنٹ لائن مینوں کو محکمہ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معمولی سی غفلت کی وجہ سے آپ کے پیارے خوشیوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔ اپنی جانوں کو محفوظ بنا کر اپنے خاندانوں کیلئے خوشیوں میں اضافہ کریں۔کام کے دوران سیفٹی قوانین پرسختی سے عمل کریں ،لائن سٹاف ورک پرمٹ کے بغیر لائن پر کام نہ کریں، حفاظتی آلات کی عدم دستیابی کی صورت میں کام سے انکار کر دیں سٹاف کی جان سے زیادہ ہمیں عزیز کچھ نہیں ہمیشہ کام سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ کام کی جگہ پر بجلی کی سپلائی بند ہے۔پول کے دونوں اطراف کے کھمبوں کو ارتھ لگائیں۔کام کے دوران ٹرانسفارمر کے اوپر چڑھ کر کام کرنے سے اجتناب کریں۔نیوٹرل اور سٹریٹ لائٹس کی تاروں سے زیادہ محتاط رہیں۔ اپنی اوردوسروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے کام کے دوران حفاظتی تدابیر و آلات کے استعمال کو جزوایمان سمجھیں ۔ سردارجمشید خان نے گیپکو ملازمین کو Only Priority , Only Test, Safety First, Safety First کا نعرہ دیتے ہوئے ان سے اس بات کا حلف لیا کہ وہ کسی بھی جگہ کام سے قبل حفاظتی قوانین پر سختی سے عمل کریں گے۔گیپکو افسران نے عوام الناس سے بھی پر زور اپیل کی ہے کہ وہ موسم برسات میں اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی اور گیپکو کی تنصیبات کھمبوں و تاروں وغیرہ سے دور رکھیں اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران برقی حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیرکو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کے کھمبوںاور تاروں کو مت چھوئیں،کپڑے خشک کرنے کے لئے لوہے یا کسی دھاتی تار پر مت پھیلائیںکیونکہ ان میں باآسانی کرنٹ آجاتا ہے اسکی جگہ رسی یاڈوری استعمال کریں،بجلی کے کھمبوں اور ان کو سہارا دینے والے تاروں کے ساتھ اور نہ ہی ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے مویشی باندھیں،ننگے پائوں یاگیلے ہاتھوںسے بجلی کے سوئچ،تاراورآلات کونہ چھوئیں،بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ میں نقص کودرست کرائیں اور اندرونی وائرنگ کی مکمل ارتھنگ کرائیں،پیڈسٹل پنکھے،پانی کی موٹر وغیرہ کو بغیر سوئچ بند کئے مت چھوئیں۔اگر کہیں ٹوٹی ہوئی تار دیکھیں تو متعلقہ سب ڈویژن کو فوری اطلاع دیں ۔ خاص کر بجلی پولوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں اور بچوں کو بھی اس کی تاکید کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما نہ ہوجائے ۔بجلی کی گری ہوئی تاروں کے قریب نہ جائیں۔

وزیرآباد(عقیل احمد خان لودھی) چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خدمت ِخلق پر معمور کیا ہے یہی ہماری ڈیوٹی بھی ہے اور عبادت بھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے نوجوان افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے جنرل مینجر آپریشن ہارون الرشید، ڈی جی ایچ آر اینڈ ایڈمن انور سعید کیلوی، گیپکو انجینئرز ایسو سی ایشن کے صدر فیصل نفیس یوسف، ایس ڈی او مجاہد عباس، اسسٹنٹ مینجر ایڈمن نصیر عباس رانجھا، ایس ڈی او ماہم بخاری نے بھی خطاب کیا ۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ نئے افسران پورے اعتماد کے ساتھ نوکری کریں اور اپنے اوپر کسی قسم کا کوئی دبائو محسوس نہ کریں اور بھر پور محنت سے اپنا کام کریںکیونکہ آپ کی جزاو سزا کا تعلق صرف اور صرف آپ کی پرفارمنس پر ہے اور ایک سال کی نوکری کے بعد جس کی پرفارمنس تسلی بخش ہوئی اسے ریگولر کر دیا جائے گا۔ چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ کمپنی کی کارکردگی کا انحصار آپ لوگوں کی کارکردگی پر ہے لہذا آپ کی تمام جائز ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ آپ پوری یکسوئی کے ساتھ محکمہ کی خدمت کریں اور اس نوکری کو اللہ کا انعام سمجھتے ہوئے ہمیشہ اپنی اور کمپنی کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ اس موقع پر چیف انجینئرز جنید اختر، عبدالرزاق، فنانس ڈائریکٹر ایاز احمد، مینجر ایڈمن ذیشان ستار، ڈپٹی مینجرز میجر (ریٹائرڈ) فرحان نذیر، چوہدری محمد اکبر، اختر علی، محمد بوٹا گورائیہ، محمد جہانگیر رانا،ایس ڈی اوغریب نواز خان سمیت نئے بھرتی ہونے والے گیپکو افسران کی کثیر تعداد موجود تھی۔تقریب کی نقابت کے فرائض محمد علی جان اور ربیعہ کلثوم نے سرانجام دیئے۔