وزیر آباد کی خبریں 07/05/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیر آباد (تحصیل رپورٹر ) نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر میاں بیوی سے لاکھوں روپے کے زیورات و نقدی چھین کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق محلہ انصاریاں کا رہا ئشی امجد رحمانی اپنی بیوی کو اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے رشتہ داروں کو ملنے نواحی گا ؤں کو ٹ نورا جا رہا تھا کہ گاؤں کے قریب پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر روک کر زبردستی 10تولے زیور، 60ہزار رو پے نقدی اور 1200سو سعودی ریال چھین لئے اور کانوں سے زبردستی کا نٹے اُتارتے ہو ئے امجد کی بیوی شازیہ کے کان پھٹ گئے جسے طبی امداد کے لئے نجی ہسپتال لے جا یا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد (تحصیل رپورٹر ) سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی گلی کی تعمیر نہ ہو نے کے باعث پیدل چلنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ۔ اہل علاقہ کا شدید احتجاج ۔گلی کو فوری تعمیر کروانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مین بازار وزیر آباد کے ساتھ محلہ کانواں والہ (اسلامیہ ) کے باسیوں سابق کونسلر ناصر محمود یوسف ،محمد اقبال ،احسان اللہ ،عبداللہ وڑائچ،چوہدری سلیم عامر ،ندیم شہزادو دیگران نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کا پانی وزیر آباد میں داخل ہونے کی وجہ سے ہزاروں راہگیروں کے گزرنے کا واحد راستہ محلہ کانواں والہ کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں ۔عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کو بارہا باور کرانے کے باوجود بھی کسی نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ۔انہوں نے MNAافتخار احمد چیمہ MPA شوکت منظور چیمہ ،اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رائو سہیل اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلابی پانی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی گلی کو فی الفور تعمیر کروایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وزیرآباد کے محلہ جلا ل پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک سالہ بچی جاں بحق ماں اور بیٹا شدیدزخمی ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے وزیرآباد کے علاقہ محلہ جلا پورہ میں ریٹائرڈ فوجی محمدعقیل کے گھر کی کمزورچھت اچانک گر گئی جس کے نتیجہ میں کمرے میں سوئی ہوئی ایک سالہحرا فاطمہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی ماںسمیرااور بیٹادو سالہ ریحان زخمی ہوگئی ۔اہل علاقہ نے ماں بیٹی کو زخمی حالت ملبے کے نیچے سے نکالا۔اہل علاقہ نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے ن کے گھر کی چھتیں کمزور ہو گئیں تھیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ اہل محلہ اورمتاثرین نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وزیرآباد احمد نگر روڈ پر علی نگر کے قریب تیزرفتار ہارویسٹر مشین اور ٹیوٹا ہائی ایس میںتصادم 2معمر خواتین جاں بحق چار افراد شدید زخمی ،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ۔تفصیلات کے مطابق وزیرآباد سے علی پور چٹھہ جانے والے ٹیوٹا کو موضع علی نگر کے قریب تیز رفتار ہارویسٹر مشین نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میںٹیوٹامیں سوار دو معمر خواتین کو ہارویسٹرکا بلیڈ لگا جس کی وجہ سے دونوں خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں ،جاں بحق ہونے والوں میں علی پور کی رہائشی 75سالہ خورشیدہ بی بی اور ایک نا معلوم خاتون شامل ہے۔ نعشوں کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔زخمی ہونے واے عابد عنائت ،وحید ،ارشد عمران علی احمد ،عادل محمود کا تعلق ایمن آباد سے ہے اور وہ علی پور چٹھہ میں گندم کی کٹائی کرنے جا رہے تھے۔ڈرائیور موقع سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گیا۔