وزیرآباد کی خبریں 10/06/2015

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) مبینہ انسانی سمگلر نے رقم کی واپسی کاتقاضا کرنے پر 32سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔نوا حی موضع کوٹ وارث کے رہائشی زما ن اخترنے کچھ عرصہ قبل بیرون ملک جا نے کے لئے ونجو والی کے ا یجنٹ زبیرنا می شخص کوبھاری رقم اداکی لیکن انسانی سمگلرزبیربیرون ملک بھجوانے کی بجا ئے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔ تنگ آکرگزشتہ رات زما ن اختر اپنی رقم کی واپس لینے زبیرکے گھرآیادوران گفتگودونوںکے مابین تلخ کلامی ہو گئی جس پرمحمدزبیرنے مبینہ طور پرمشتعل ہوکراپنے30بورپسٹل سے اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میںزما ن اخترموقع پرجاں بحق ہوگیا۔واردات کے بعدملزم جائے وقوعہ سے فرارہوگیا۔مدعی محمداکرم کی تحریری درخواست پرتھانہ سوہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) وزیرآباد کے نواحی موضع علی نگر میں اوباش نوجوان کی اغوا کے بعد چار سالہ بچے سے زیادتی کوشش۔چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ نے اوباش نوجوان کو موقع سے پکڑ کر شدید دھلائی کے بعد پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا ۔ وزیرآبادکے نواحی گائوں علی نگر میں ایک اوباش نوجوان ساحل مسیح ولد عنائت مسیح نے گائوں کے رہائشی تنویر احمد کا چار سالہ بچہ شعیب کو اغوا کر کے اپنے گھر لے گیا جہاں پر اس نے معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش شروع کی لیکن بچے کی چیخ و پکار سن کر راہگیروں اور اہل علاقہ نے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہو گئے اور ساحل مسیح کو موقع سے دبوچ لیا اور اس کی خوب دھلائی کی بعد ازاں اسے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میںبند کر دیا گیا