وزیرآباد کی خبریں 18/12/2016

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی) پریس کلب کے زیر اہتمام معروف اخبار کی پانچویں سالگرہ کے موقعہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پریس کلب وزیرآباد کے چیئرمین افتخار احمد بٹ نے کی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی معروف قانون دان عمران عصمت چوہدری ، چیئرمین مرکزی تنظیم تاجراں ناصر محمود اللہ والے،پنجابی شاعر طاہر وزیرآبادی تھے۔نمائندہ اخبار نئی بات مہر فیاض فیضی کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحا فت ایک مقدس پیشہ ہے ۔معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے.یہ معاشرے کی انکھیں ہیںجس طرح جسم میں تمام اعضاء اہم ہے لیکن ان میں آنکھیں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیںاگر جسم سے آنکھیں نکال دی جائیںتو پورا معاشرہ اندھیروں میں ڈوب جائے گااسی طرح معاشرے میں سارے شعبے اہم ہیں۔عدلیہ مقننہ اور انتظامیہ ان تین ستونوں کے بغیر معاشرہ ادھورا ہے لیکن ان میں شعبہ ذرائع ابلاغ یعنی صحافت بہت اہم ہے۔معاشرے میں برائیا ںاور اچھائیا ں ضرور ہوتی ہیںبرائیو ں کو حکومت وقت کے نوٹس میں لانا اور اچھائیوں کی تعریف کرنا ایک صحافی کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے زبردست انقلاب کے باوجود پرنٹ میڈیا کی افادیت و اہمیت آج بھی بدستور برقرار ہے جسے لوگ زیادہ قابل اعتبار سمجھتے ہیں ذرائع ابلاغ کو اظہار رائے کی اپنی آزادی کے ساتھ ساتھ اپنی معتبریت قائم کرنے اور صحیح خبریں نشر کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہئے اور معمولی خبروں کو سنسنی خیز بنا کر پیش کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ پرنٹ میڈیا آج بھی زیادہ قابل اعتبار اور زیادہ اہم ہے۔ہمارے صحافی بھائی آج کے اس مصروف دور میں بھی اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری کے ساتھ ادا کررہے ہیںبڑی تعداد اعزازی صحافت سے وابستہ ہے جو تنخواہ کے بغیر یہ کٹھن کام کررہے ہیں۔ اس لئے حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھائے ان کے لئے تنخواہ اور باقاعدہ پنشن کی بھی منظوری دے تاکہ یہ لوگ اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے ادا کریں۔اس موقعہ پرناصر محمود یوسف، شکیل احمد اعوان، عقیل احمد خان لودھی، کاشف محمودخان، منظور حسین، راشد محمود،نثار احمد، نعیم میو، سید رضا سلطان اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا جبکہ حاضرین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(عدیل احمد خان لودھی)تھانہ صدر کے علاقہ دھونکل میں چوری کی لرزہ خیزواردات، چور واردات کے بعد گھر کو آگ لگا گئے۔محلہ ٹینکی والا میں رہائش پذیر مقامی سیاسی سماجی شخصیت محمد آصف کلیر کسی عزیز کی شادی تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ اہل خانہ کی عدم موجودگی میں دروازے کے تالے توڑ کر چور گھر میں داخل ہوئے اور اندر موجود ایک لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کے بعد جاتے ہوئے گھر کو آگ لگا گئے، آگ لگنے کے نتیجہ میں گھر میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کاسامان ایل ای ڈی، کمپیوٹر، فرنیچراور دیگر قیمتی اشیاء جل کرراکھ ہوگئیں۔ چوری کی اس واردات کے بعد علاقہ میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ شہریوں نے تھانہ صدر کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد(عدیل احمد خان لودھی)شہر کو اچھی قیادت کی ضرورت ہے، 22دسمبر کو ممکنہ چنائو میں سامنے آنے والی قیادت کیساتھ علاقہ کی عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی ، سماجی شخصیت الحاج محمد رفیق بھٹہ نے جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا کلب شکیل احمد اعوان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت نظام کی معطلی سے عوام الناس کے مسائل میں بیش بہا اضافہ ہوچکا ہے چھوٹے چھوٹے کاموںکیلئے شہریوں کوسرکاری اداروں میں کئی کئی روز تک ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے جبکہ بنیادی سہولتوں کے فقدان ،صاف پانی کی عدم فراہمی، تفریحی مقامات ،سپورٹس گرائونڈزکی نایابی، سیوریج کی ابتر صورتحال جیسے مسائل کا فوری حل عوام کی دیرینہ آواز ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کامیاب ہونے والے امیدوار نیک نیتی سے عوام الناس کے مسائل حل کرنے اور شہر کو تاریخی بنانے میں کوئی کسر باقی نہ اٹھا رکھیں گے۔ اس موقعہ پر سنیئر صحافی عقیل احمد خان لودھی اورنثار احمد بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیرآباد (عدیل احمد خان لودھی)بھارتی افواج نے ایک بار پھر معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے اپنی انسانیت دشمنی کا ثبوت دنیا کو فراہم کیا ہے، عالمی برادری بھارتی بربریت اور سفاکیت کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید ضیاء النور شاہ کنٹری مینجر مسلم ہینڈز پاکستان نے16دسمبر کو نکیال سکیٹرپر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ میں شہید ہونے والے فلاحی ادارے مسلم ہینڈز سکول کی گاڑی کے ڈرائیور کی شہادت اورکم سن یتیم طالبعلموں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کے علمبردار ،دعویدار ملک بھارت کے منہ کو بے گناہ انسانوں کا خون لگ چکا ہے ۔بغل میں چھری منہ میں رام رام الاپنے والے بھارتی سورمائوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔ علم کی شمع کے ننھے پروانوںیتیم بچوں پر گولہ باری کرکے بھارتی فوجیوں نے اپنے انسان دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ سید ضیاء النور شاہ نے اقوام متحد ہ سمیت دیگر عالمی اداروں سے بھارتی فورسز کی اس کھلم کھلا غنڈہ گردی، بربریت کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔