وزیر آباد: پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم، مقدمہ درج

PTI Workers Clash

PTI Workers Clash

وزیر آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا مقدمہ 20 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ تصادم میں 2 راہ گیر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکن حلقہ این اے 101 میں جیت کی خوشی میں ریلی نکال رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء وزیرآباد کے گاؤں ٹھیلا چٹھہ میں تحریک انصاف کے رہنماانصر سیال کے ڈیرے کے سامنے سے گزرے، تو دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم ہو گیا۔

دونوں جانب سے ہونے والی فائرنگ سے 2 راہ گیر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات ن لیگ کے کارکنوں نے حلقہ این اے 101 میں جیت کی خوشی میں ریلی نکالی تھی ۔ ریلی کے دوران تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور فائرنگ سے 2 راہ گیر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس نے 12 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم مقدمہ میں کسی سیاسی جماعت کا نام شامل نہیں ہے۔