وزیرآباد : این اے 101 میں ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا

Election

Election

وزیرآباد (جیوڈیسک) این اے 101 میں آج کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔ حلقے میں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے افتخار احمد چیمہ کو ڈی سیٹ کر کے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔

این اے ایک سو ایک میں جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مسلم لیگ ن، حامد ناصر چٹھہ کے بیٹے محمد احمد چٹھہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے اعجاز احمد چیمہ کے علاوہ 15 آزاد امیدوار بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ دوسری جانب پی ایس 23 مورو میں بھی آج پولنگ ہو گی۔ اس حلقے سے 2013 میں مسلم لیگ ن کے مسرور جتوئی کامیاب قرار پائے لیکن 19 پولنگ اسٹیشنز پر 2200 ووٹ غیر تصدیق شدہ نکلنے پر سپریم کورٹ نے مسرور جتوئی کی کامیابی کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔

یہاں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر ضیاء الحسن لنجار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر آزاد امیدواروں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔