اسلحہ بردار مغربی طاقتوں کی کٹھ پتلیوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے : بشار الاسد

Bashar al Assad

Bashar al Assad

دمشق (جیوڈیسک) بشار الاسد نے ہسپانوی خبررساں ادارے ای ایف ای کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے آج ہی تیار ہے تاہم وہ مسلح گروہوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حزب مخالف جماعتوں اور باغیوں میں ان اصولوں پر سمجھوتہ طے پایا تھا جن کے تحت شامی حکومت سے امن مذاکرات ہونے تھے ۔ اس اجلاس کا واشنگٹن نے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن مذاکرات کی جانب اہم قدم قرار دیا تھا۔

ریاض میں منعقدہ حزب اختلاف اور باغی گروہوں کے اس اجلاس میں آزاد ارکان اور سیاسی تنظیموں کے سو سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی جن میں 16 مسلح گروہوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔