موسم کی خرابی، وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ گلگت بلتستان منسوخ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

گلگت (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان روانہ ہونا تھا تاہم خراب موسم کے باعث یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں ن لیگ کے صوبائی صدر اور نو منتخب وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنا تھی حافظ حفیظ الرحمان بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوئے تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے حافظ حفیظ الرحمان کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔