موسم بدلتے ہی سیاسی موسم نے بھی کروٹ لے لی، سیاسی پرندے وفاداریاں بدلنے کے لئے تیار

Lahore

Lahore

لاہور : گرمی اور حبس زدہ موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی سیاسی موسم نے بھی کروٹ لینا شروع کردی،درجنوں سیاستدان وفاداریاں بدلنے کے لئے تیار ،تفصیلات کے مطابق پاکستان بھرمیں جہاں پاناما لیکس نے ہلچل مچا رکھی ہے ،وہاں پر ہی بہت سے قدآورسیاستدانوں نے بھی پاناما لیکس کا نتیجہ آتے ہی سیاسی وفاداریاں بدلنے کے لئے اپنے اپنے طورپر ہاتھ پائوں مارنے شروع کردئیے ہیں،قومی حلقہ این اے 129میں سیاسی طور پرمضبوط سمجھی جانے والی شخصیات نے پس پردہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

این اے 129کے علاقے یونین کونسل 247کاہنہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جہاں پر مسلم لیگ ن کا بہت زیادہ ووٹ بینک بھی ہے اور اسی حلقے سے وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی اورقومی نشست پر منتخب ہوئے تھے ،لیکن اب صورتحال بہت بدل چکی ہے ،اور درجنوں مسلم لیگ ن کے موجودہ اور سابقہ قدآور سیاسی شخصیات مسلم لیگ ن کو خیربادکہہ کر تحریک انصاف میں اڑان بھرنے کو تیار بیٹھی ہیں۔جس کی وجہ اس حلقے میں مسلم لیگ نے کے آپسی شدیداختلافات کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال کا بھی کافی عمل دخل ہے۔یوں کہہ لیجئے کہ قومی حلقہ 129سیاسی وابستگیاں تبدیل ہونے سے مسلم لیگ ن کو اس حلقے سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔