شادی کی صحیح عمر 32 سال ہے، عالیہ بھٹ

 Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے بے باک مناظر کے حوالے سے مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے 32 سال کو شادی کی صحیح عمر قرار دے دیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی کم ہی اداکارائیں فلمی کیرئیر کے عروج پر حقیقی زندگی کے لیے عروسی لباس کا انتخاب کرتی ہیں بلکہ کئی اداکارائیں تو زندگی کی 40 بہاریں دیکھ چکی ہیں تاہم اب تک پیا کا گھر نہیں سدھار پائیں جس میں بالی ووڈ کی کئی نامور اداکارائیں شامل ہیں۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے اب ساتھی اداکاراؤں کی پریشانی دور کرتے ہوئے شادی کی ٹھیک عمر بتادی ہے اور یہی نہیں بلکہ خود بھی شادی کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

اپنی بچپن کی دوست انوشکا رانجن کی فلم’’شادی کا پلاؤ‘‘کے ٹریلیر کی لانچنگ کی تقریب میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میری عمر 22 سال ہے تاہم شادی کے پلاؤ کی صحیح عمر 32 سال ہے اسی لیے شادی کا لڈو اب تک نہیں چکھا ہے جس کا کبھی افسوس نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ فلم’’کپور اینڈ سنز‘‘اور ’’شاندار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔