شادی کے سوال پر سلمان خان میڈیا پر برس پڑے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار سلمان خان شادی کے سوال پر میڈیا پر برس پڑے، کہتے ہیں اگر شادی کی تو مداحوں کو فیس بک اور ٹوئٹر پر بتا دوں گا۔ بالی وڈ میں ان دنوں موسٹ ایلیجیبل بیچولر سلوں میاں کی شادی کا چرچا ہے ۔ اس بات کا امکان ہے کہ بالی وڈ کا یہ ہیرو اس سال اپنی ہیر لے ہی آئے گا۔

سلمان خان نے میڈیا کو شادی کے سلسلے میں والدین سے سوالات کرنے سے منع کیا، اداکاران دنوں رومانیہ کی رہائشی دوست لولیا وینچر کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق سلمان خان اس سال اپنی سالگرہ پر سر پر سہرا سجا سکتے ہیں۔