ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 351 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سینٹ کے انتخابات اور اس کے بعد کی صورتحال کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مقامی اور بیرونی سرمایا کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ 100 انڈیکس 43 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مارکیٹ میں 351 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 43 ہزار 363 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران بیرون سرمایا کاروں نے 1 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے حصص فروخت کیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی مالیت اس وقت کافی کم ہے، اگر سیاسی عدم استحکام کی فضاء ختم ہو جائے تو مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کے نئے ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے۔