ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 450 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

لاہور (جیوڈیسک) رواں ہفتے انڈیکس 42 ہزار کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ ملک میں جاری جاری سیاسی ہل چل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا رجحان جاری تھا، اور حصص کی مالیت کافی حد تک گر چکی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں شیئرز کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے سرمایا کار کود پڑے اور سیاسی اُفق پر کئی خبروں کو نذر انداز کرتے ہوئے شیئرز کی خریداری کی جس کے باعث انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اورمارکیٹ 42 ہزار 74 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران شیئرز کی مالیت میں 91 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

سیاسی عدم استحکام کے باعث جہاں مقامی سرمایا کاروں نے حصص فروخت کیے وہی بیرونی انویسٹرز نے بھی لگ بھگ 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرڈالے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی قیمتیں بہت اچھی ہو چکی ہیں مگر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سرمایا کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔