گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1035 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینچ میں 1035 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 42 ہزار 912 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نگران حکومت کے دور میں انڈیکس بہتری کی جانب گامزن ہے۔

اس ہفتے بھی مارکیٹ کا 100 انڈیکس 2 اعشاریہ 4 فیصد بڑھ گیا، مارکیٹ 1035 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 912 کی سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہی اور حصص کی مالیت میں 128 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 2 کروڑ 95 لاکھ مالیت کے حصص فروخت کرڈالے مگر مالیاتی اداروں نے شیئرز کی خریداری کرکے مارکیٹ کو سہارا دیا۔