استقبال رمضان سائیکل ریس کے انتظامات مکمل کرے گئے

Bicycle Races

Bicycle Races

کراچی: ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی استقبال رمضان سائیکل ریس کے انعقاد کے تمام انتطامات مکمل کرے گئے ریس انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس چیف آرگنائزر غلام محمدخان کی صدارت میں منعقد ہوا جس مین باران بلوچ نذر بلوچ ، حبیب حسن ، دانش بلوچ ، حاجی عبدالجلیل ، عظمت اللہ خان ،محمدارشد عبدالرزاق اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریس صبح 9 بجے 5 جون اتوار کو کمشنر آفس سے شروع ہوگی اور براستہ آئی آئی چندریگرروڈ ، مائی کلاچی ،PIDC سے ہوتی ہوئی 7 چکر لگا کر ریلوے اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی جہاں کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر کھیلوں میں خد مات پر نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو کراچی شوٹنگ باایسوسی ایشن کی جانب سے قائداعظم گولڈمیڈل دیا جائے گا۔