پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت یوم آزادی کی شایان شان تقریب کا انعقاد

Paigham Welfare Association

Paigham Welfare Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے ایم سی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم آزادی کے حوالے سے کے ایم سی ویلفیئر ایسوسی ایشن لان میں شایان شان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکولوں کے طلباء و طالبات نے قومی نغمے ،ٹیبلو اور وطن کی عظمت کے ترانے پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیا تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی جبکہ صدارت ملک کی ممتاز و معروف شخصیت ڈاکٹر عالیہ امام نے کی اس موقع پر چیف پیٹرن مرزا عالم بیگ ،سابق سٹی نائب ناظم طارق حسن ،معروف تاجر رہنماء شیخ حبیب ،کراچی ٹمبر ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان سومرو ،تصدق غوری اور مرزا محبوب اور شہر کی ممتاز و معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قائد اعظم کی خواب کو عملی تعبیر کے لئے ہمیں جدو جہد کرنا ہوگی اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانا ہوگا مقررین نے کہاکہ یوم آزادی اس عہد کے ساتھ منا یا جائے کہ ہم پاکستان کی ترقی ،سلامتی اور حفاظت کے لئے اپنی جسم میں موجود خون کا آخری قطرہ بھی بہادیں گے مقررین نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے معمار ہیں اُن کے کاندھوں پر بھاری ذمہ دار عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے تعلیم کی تکمیل کرکے وطن کی خدمت کریں اور ملک کا باگ ڈور سنبھالیں اور وطن کو قائد اعظم کے خواب کی عملی تعبیر بنا ئیں تقریب میں پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر الطاف احمد نے پیغام ویلفیئر کے مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے بتا یا کہ ہمارا ادارہ فلاحی کاموں کے ساتھ تعلیم کو پھیلانے کے لئے عمل کام کررہا ہے تقریب میں نظامت کے فرائض شاہین امام اور پیغام ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری نسرین فضا ء نے انجام دیئے۔
جاری کردہ ۔سیکریٹری اطلاعات