فلاحی ہیلتھ سنٹرز کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سرجری کیمپس لگائے جارہے ہیں، محمد عرفان

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) محکمہ بہبود آبادی خواتین و بچوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بہبود آبادی کے لئے مفت آپریشن و ادویات فراہم کرنے کے لئے ماہانہ بنیادوں پر سرجری کیمپس کا انعقاد عمل میں لا رہا ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفیئر آفیسر لیہ محمد عرفان جی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ میں سرجری کیمپ کے معائنہ کے موقع پر کہی۔

محمد عرفان جی نے بتا یا کہ فلاحی ہیلتھ سنٹرز کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا لو ں میں سرجری کیمپس لگا ئے جا رہے ہیں جن میں خواتین کو بہبود آبا دی کی طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور پک اینڈڈراپ کی سہو لت بھی محکمہ کے زیر اہتمام دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مز ید بتا یا کہ 21 اپریل کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کوٹ سلطان ، 25 اپریل کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال چوک اعظم اور 27اپریل کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال فتح پور میں سرجری کیمپ لگا ئے جا رہے ہیں۔