حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے تحت آج مجلس اعزاء منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام (آج) مورخہ 11مارچ 2016ء بروز جمعہ مجلس اعزاء بسلسلہ شہادت سیدہ فاطمة الزہرہ و بلند درجات خطیب البر مرزا اطہر ،مولانا حسن جعفر نقوی عزاء خانہ امامیہ مسجد جے ایریا کورنگی کے ایریا میں بعد نماز مغربین منعقد ہوگی جس سے حجة السلام و مسلمین علامہ ظہیر الحسن آفاقی خطاب فرمائیں گے۔

جبکہ علامہ رضی جعفر نقوی اور جاوید اختر کربلائی خصوصی شرکت کرینگے نظامت کے فرائض پروفیسر نجمی حسن اور سلام ارتضیٰ جونپوری ،ظہیر عباس اور ظہیر نواب زیدی پیش کرینگے۔

جبکہ نوحہ خوانی انجمن الذولفقار اور انجمن عباسیہ قدیم کریں گے۔