بسم اللہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل میلاد ۖ کا انعقاد

Mehfil e Milad

Mehfil e Milad

لاہور (میاں وقاص) بسم اللہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل میلاد ۖ کا انعقاد کیا گیا۔محفل میلاد مصطفی ۖ میں عاشقانِ رسول ۖ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے محفل میلاد کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خصور ۖ کی شان بیان کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہسلسلہ 14سو برس سے جاری ہے اور تا قیامت یہ سلسلہ ایسے ہی جاری و ساری رہے گا۔بسم اللہ ہاؤس چوک یتیم خانہ میں منعقد ہوئی اس موقع پر عقیدت مندوں نے نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔جس میں دوخوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی سرفراز خاں تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بسم اللہ ویلفیئر کے چیف ایگزیکٹو سرفراز نے کہا کہ نبی پاک کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کرنا خوش نصیب مسلمانوں کیلئے باعث سعادت ہے۔تقریب کے آخر میں معزز مہمان خصوصی نے خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم کیے۔