المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ”ایک شام قاسم خورشید کے نام”

Mehfil Mushaira

Mehfil Mushaira

دربھنگہ (کامران غنی) المنصور ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ دربھنگہ کے زیر اہتمام ”ایک شام قاسم خورشید کے نام” اور محفلِ مشاعرہ کا انعقاد مورخہ ٢٦ فروری ٢٠١٧ء بروز اتوار، 10:30بجے دن،بمقام: کانفرنس ہال، ڈان باسکو اسکول، دربھنگہ ہونے جا رہا ہے۔

پروگرام کا افتتاح محمد علی اشرف فاطمی، سابق وزیر مملکت برائے فروغ انسانی وسائل ، حکومتِ ہندکریں گے جب کہ ا س موقع پر سہ ماہی مجلّہ”تحقیق دربھنگہ” کا رسمِ اجرا اور تقسیمِ ایوارڈ بھی پروفیسر شاکر خلیق، پروفیسر رئیس انور رحمان، ڈاکٹر جمال اویسی، رہبر چندن پٹوی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

ٹرسٹ کے سکریٹری ڈاکٹر منصور خوشتر نے بتایا کہ پروگرام کی صدارت کہنہ مشق اور استاذ الشعراء پروفیسر حافظ عبد المنان طرزی فرمائیں گے جب کہ مہمانِ خصوصی کے طورپر جناب قاسم خورشید(این سی ای آر ٹی، پٹنہ) کی شرکت ہوگی۔

وہیں پروگرام کے مہمانِ اعزازی کے بطور ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی پٹنہ اور جناب شمیم قاسمی، سابق ڈپٹی سکریٹری محکمہ تعلیم ، بہار شامل رہیں گے۔جب کہ کامران غنی صبا( مدیر اعزازی اردو نٹ جاپان)، عبد الرافع، جے این یو نئی دہلی، احسان عالم (مدیر اعزازی ”تحقیق دربھنگہ” )، مستفیض احد عارفی اپنا مقالہ پیش کریں گے۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر مجیر احمد آزاد اور مستفیض احد عارفی مشترکہ طورسے فرمائیں گے۔