ویسٹ انڈین آل راونڈر جیسن ہولڈر پاکستان سپر لیگ سے باہر

Jason Holder

Jason Holder

کراچی (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین آل راونڈر جیسن ہولڈر پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے، ویسٹ اندیز کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کو پی ایس ایل کے لئے این او سی جاری نہیں کیا ۔

ویسٹ انڈین آل راونڈر جیسن ہولڈر کو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلاڈیئٹر کی نمائندگی کرنا تھی لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری نہیں،بورڈ نے انہیں ویسٹ انڈیز کا ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ کوئٹہ گلاڈیئٹر کی ٹیم انتظامیہ نے جیسن ہولڈر کی جگہ سری لنکن آل رائونڈر تھشارا پریرا کو شامل کرلیا ہے ۔