ویسٹ انڈین بورڈ نے ہیڈ کوچ فل سیمنز کو برطرف کر دیا

Phil Simmons

Phil Simmons

بارباڈوس (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز 23 ستمبر سے 3 ٹی ٹونٹی میچوں میں مدمقابل ہونگے۔

سیریز سے پہلے ہی کیربیئن ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ ورلڈ کپ کے فاتح ہیڈ کوچ فل سیمنز کو ویسٹ انڈین بورڈ نے برطرف کر دیا۔

کیربیئن کرکٹ حکام فل سیمنز کی بیان بازی سے تنگ تھے۔ ہیڈ کوچ نے بورڈ کی سلیکشن پالیسی کو بھی تنقید نشانہ بنایا تھا۔

چند روز پہلے بورڈ حکام ٹی ٹونٹی کپتان ڈیرن سیمی کو بھی برطرف کر چکے ہیں۔ برطرف کوچ فل سیمنز کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈین بورڈ کی اندھیر نگری میں اندھا بن کر رہنا قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے سیریز کیلئے ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کی سربراہی سابق کرکٹر جوئل گارنر کو سونپ دی گئی ہے۔