ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کی مسلمانوں کو پشتو زبان میں‌ رمضان کی مبارکباد

 Darren Sammy

Darren Sammy

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر ڈیرن سیمی نے رمضان المبارک کے مقدس موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ویسٹ انڈین کھلاڑی نے نہ صرف انگلش بلکہ پشتو زبان میں بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈین کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے خصوصی طور پر پشتو زبان بھی سیکھتے رہے ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویوز میں بھی کیا تھا۔